Breaking NewsEducationتازہ ترین
اساتذہ کو چھٹیاں نہ دینے کا معاملہ، محکمہ سکول کی ہیلپ لائن شروع

محکمہ سکولز حکام کواطلاعات موصول ہوئیں تھیں کہ سکولوں کے سربراہ اپنے اساتذہ کواتفاقیہ چھٹی نہیں دیتے، بلکے ان کوبلیک میل بھی کرتےہیں۔
جس پر اعلیٰ حکام نے ایک ہیلپ لائن شروع کردی ہے ، جس پر ٹول فری نمبر سےبات کی جاسکتی ہے۔
تمام سکولوں کے سربراہوں کواس ہیلپ لائن کا نمبر اور معلومات سکولوں کے نوٹس بورڈ اور کھلے مقامات پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ اساتذہ بلا خوف وخطر اپنے مسائل اعلیٰ حکام تک پہنچاسکیں۔


















