پیف کی کتابوں بارے پالیسی جاری

پیف نے پارٹنر سکولوں کےلئے اضافی کتب اورغیر مروجہ کتب بارے پالیسی جاری کردی۔
تمام کتب کا ریکارڈ آن لائن کرنے کی ہدایت، اس سلسلے میں پیف حکام نے مراسلہ جاری کیا ہے کہ
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ہرسال اپنے پارٹنر سکولوں کو مفت نصابی کتب فراہم کرتاہے تاکہ طلباء معیاری تعلیم حاصل کرسکیں۔
پارٹنر سکول ایک سال قبل ڈیمانڈ دیتا ہے کہ بروقت کتب کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے ۔
اب تمام سکولوں کے سربراہوں کوہدایت کی جاتی ہے کہ سکول انفارمیشن سسٹم میں یہ پروگرام لانچ کردیا گیاہے جس میں اضافی کتب اور غیر مروجہ کتب کی تفصیل درج ہیں ۔
اضافی کتب وہ ہوں گی بچوں میں تقیسم کے بعد بچ جائیں، جبکہ غیر مروجہ میں وہ کتب شامل ہونگی جو نئے تعلیمی سال میں قابل استعمال نہ ہوں۔
اس لئے تمام سکولوں کے سربراہ اس سسٹم میں ان کتب کے حوالے نئی کتب کی ڈیمانڈ بارے تفصل سامنے آسکیں۔


















