Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ٹیوٹا اتھارٹی، جنوبی پنجاب طلباء وطالبات کے لیے تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی ، چئیر پرسن ٹیوٹا اتھارٹی پنجاب محمد مامون جعفر تارڑ، سینئر ڈائریکٹر جنرل اختر عباس بھروانہ کی بھر پور معاونت سے ٹیوٹا اتھارٹی،جنوبی پنجاب کے فنی تعلیمی اداروں میں طلباء وطالبات کے لیے تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے ، اساتذہ کرام کو ترقیاں دینے کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ریجنل ڈائریکٹر ساؤتھ پنجاب انجینئر قاضی محمد اسد نے چئیر پرسن اور سینئر ڈائریکٹر جنرل اختر عباس بھروانہ سے ملاقات کے بعد جنوبی پنجاب کے فنی تعلیمی اداروں کے پرنسپلز سے منعقدہ اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں موجودہ سیلابی صورتحال میں بھی سال اول کے داخلہ جات مکمل کرنے پر انکی حوصلہ افزائی کی۔

طلباء وطالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے نئی بسیں جنوبی پنجاب کے اداروں میں دی جاچکی ہیں۔

ان اداروں میں ہڑتال کرنے والے اساتذہ اور ملازمین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ڈسپیرٹی الاؤنس کے مطالبات سے ٹیوٹا اتھارٹی پوری طرح آگاہ ہے۔

چیئرپرسن اس کے حل کے لئے کوشاں ہیں تاہم ملازمین سرکار میں مداخلت سے باز اور طلباء وطالبات کے تعلیمی نقصان سے الگ رہتے ہوئے اپنے حقوق کے لیے ضرور آواز اٹھائیں۔

جنوبی پنجاب کے نو جوانان فنی تعلیمی اداروں کے پروفیشنل کورسز میں داخلہ لے کر اپنا مستقبل روشن بنا کر اندرون اور بیرونے ملک ملازمت حاصل کر سکتے ہیں۔

اجلاس میں گورنمنٹ کالجز آف ٹیکنالوجی جنوبی پنجاب کے پرنسپلز انجینئر محمد اسلام، انجینئر عابد حسین، پروفیسر سہیل اکرم، انجینئر محمد اکرم فانی، نسیم اقبال،پروفیسر احمد شعیب اسلام،محسن بلال، انجینئر حبیب احمد،میڈیم انجم کلثوم، میڈم سمیرا صالح، میڈم عظمیٰ جعفری،انجینئر خالد رشید،نجم السحر، ملک فہیم،چوہدری راشد علی، عمران حسین نے میٹنگ میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button