Breaking NewsEducationتازہ ترین
جنوبی پنجاب کے پرائمری اور ایلمنٹری سکولوں میں "سپورٹس ویک” منانے کا فیصلہ

محکمہ سکولز جنوبی پنجاب نے ہفتہ سپورٹس منانے کافیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ جنوبی پنجاب کے تمام پرائمری اور ایلمنٹری سکولوں میں ہفتہ سپورٹس منایا جائے گا، جو 19 ستمبر سے شروع ہوکر 24 ستمبرتک جاری رہے گا۔
پہلے روز پی ٹی شو اور رسہ کشی کے مقابلے ہوں گے، 20 ستمبر کو بیڈمنٹن ،21 کو والی بال، 22 کو ڈسکس تھرو( فریس بی گیمز) 23 کو ٹیبل ٹینس 24 ستمبر کو ریس اور تقریب تقیسم انعامات منعقد ہوگی۔
ڈی پی آئی ایلمنٹری جنوبی پنجاب نے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام سی ای اوز ان مقابلون کے انعقاد کے بعد مقابلوں کی مکمل رپورٹ 24 ستمبر کی شام تک ارسال کریں گے۔


















