ویمن یونیورسٹی نےسیلاب زدگان کے لئے بڑا اعلان کردیا

ویمن یونیورسٹی ملتان راجن پور کے سیلاب زدگان کی آباد کاری اور تعلیم اداروں میں ٹیچنگ کی سہولیات فراہم کرے گی ۔
اس سلسلے میں ویمن یونیورسٹی کے وفد جس کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کررہی تھیں نے راجن پورکی ضلعی انتظامیہ سے ملاقات کی، جس میں ڈپٹی کمشنر راجن پور نےویمن یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ویمن یونیورسٹی نے جس ذمے داری اور احساس پن کا ثبوت دیا ہے وہ قابل ستائش ہے، اس وقت ایسے ہی جذبے کی ضرورت ہے تاکہ یہاں کے عوام عزت کے ساتھ اپنے گھروں کولوٹ سکیں۔
اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹرعظمیٰ نے کہا کہ بطور پاکستانی ہم اس آفت میں اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں ہم سے جوکچھ بنے کا کریں گے، یہاں کے لوگوں کےلئے امداد اکھٹی کریں گے، جبکہ ان لوگوں کی آباد کاری میں انتظامیہ کی بھرپور مدد کریں گے۔
اس کے علاوہ اس علاقے کے جتنے سکولوں سیلاب کی وجہ سے بند ہیں ان کےطلباکو تعلیم کی سہولت دینے کےلئے اقداما ت کریں گے، انکو کوچنگ کی سہولیات فراہم کریں گے، یہاں کے طلبا کے تعلیم نقصان کو پورا کرنے کےلئے ٹیکینکل سہولت فراہم کی جائے گی،جبکہ اس خطے کی طالبات کےلئے ویمن یونیورسٹی کے دورازے کھلے ہیں ان کووہاں پوری سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔
ڈاکٹر عظمیٰ قریشی سیلاب زدگان کی ذہنی تندرستی اور سماجی ترقی کے لیے ہر پلیٹ فارم پر باہمی تعاون فراہم کرنے کا یقین دہانی بھی کی۔
بعد ازاں یونیورسٹی کی ٹیم نے سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان، خوراک اور دیگر اشیاء عطیہ کیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر میمونہ خان اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھیں۔


















