زرعی یونیورسٹی کے سلیکشن بورڈ میں ویمن یونیورسٹی سے آنے والے امیدواروں کے ساتھ ناروا سلوک
نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے سلیکشن بورڈ میں ویمن یونیورسٹی سے آنے والے امیدواروں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جاتا رہا۔
تفصیل کے مطابق نواز شریف زرعی یونیورسٹی کا ہفتے کو ہونے والے سلیکشن بورڈ اجلاس میں ویمن یونیورسٹی سے آنے والے امیدواروں کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق سلیکن بورڈ کے ممبران میں ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی بھی شامل ہیں ، انہوں نے اپنے ادارے سے آنے والے امیدوار ایڈمن آفیسر خرم شہزاد اور ضمیر کو جو اسسٹنٹ رجسٹرار کی پوسٹ کےلئے آئے تھے کو سخت سست کہا اور نامناسب الفاظ میں ان کی بے عزتی کی اور ان کو سلیکشن بورڈ سے جانے کا کہا ،جس سے وہ بہت دلبرداشتہ ہوئے ۔
یونیورسٹی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر وائس چانسلر کو یہ کچھ کرنا تھا کہ ان امیدواروں کو این او سی نہیں دینا تھا ، اس حرکت سے ان کا مورال گر گیا ہے ۔
جبکہ ذرائع کاکہنا ہے کہ وائس چانسلر نے ڈپٹی خزانہ دار ریحان قادر کو این او سی دینے سے انکار کردیا ۔
انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس کےلئے اپلائی کرنا تھا ، مگر وائس چانسلر نے ان کو یہ کہ کراین او سی دینے سے انکار کردیا کہ ویمن یونیورسٹی اپ کو نہیں جانے دے گی ۔


















