Breaking NewsEducationتازہ ترین
پرائمری سکول کے سربراہوں کے اختیارات میں اضافہ کردیا گیا

پرائمری سکولوں کے معیار تعلیم میں بہتری لانے کا فیصلہ، سکول سربراہان کے اختیارات میں اضافہ کردیا گیا ۔
پرائمری سکولوں کےمعیار کو بہتر بنانے کےلئے اب سکول سربراہان اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کی بجائے براہ راست ڈپٹی ڈی ای اوز کو رپورٹ کریں گے۔
اے ای اوز کی آسامی ختم کرکے انہیں ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں تعینات کیا جائے گا۔
پروفیشنل ڈگری نہ رکھنے والے اساتذہ کے لیے بی ایڈ کرنا لازمی ہوگا۔
پرائمری سکولوں کے ہیڈ براہ راست ڈپٹی ڈی اوز کو جواب دہ ہونگے، اے ای اوز کی آسامی ختم ہونے سے 25 ہزار روپے ماہانہ الائونس بھی ختم کردیا جائے گا۔
ماہانہ الاؤنس فنانس ڈیپارٹمنٹ پر اضافی بوجھ تھا، محکمہ تعلیم کے افسران کے مطابق فیصلے سے ایک لاکھ اساتذہ کی کمی پوری کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

















