Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

گورنر پنجاب کا ایمرسن یونیورسٹی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمان سے وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان نے ملاقات کی ہے۔

گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمن نےگزشتہ روز وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان سے اپنے آفس میں ملاقات کی ، جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور زیر غور آئے۔

گورنر پنجاب نے ایمرسن یونیورسٹی کو صف اول کا ادارہ بنانے کے لیے ڈاکٹر محمد رمضان کے اختراعی خیالات اور اقدامات کو سراہا ، اور اس مقصد کے لیے مقرر کردہ اہداف کے حصول کے لیے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

گورنر پنجاب نے وائس چانسلر کے انقلابی ویژن کو تمام یونیورسٹییوں میں لاگو کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

دریں اثناء وائس چانسلر نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر واصف خورشید، سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن محمد نعیم غوث، ایڈیشنل سیکرٹری یونیورسٹیز گورنر سیکرٹریٹ محمود الحسن اور سول سیکرٹریٹ پنجاب کے دیگر حکام سے فرداً فرداً ملاقات کی۔

جن میں یونیورسٹی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی،پرانے ترقیاتی منصوبہ جات کی تکمیل اور نئے پراجیکٹس کے جلد آغاز، بجٹ اور سروس کے قوانین کی منظوری سے متعلق مختلف امور ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button