Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سکولوں کے اساتذہ اور ریٹائرڈ ملازمین نے بجٹ مسترد کردیا، تحریک چلانے کا اعلان

وفاقی بجٹ 2021-22کو مسترد کردیا گیا ریٹائرڈ آفیسر ایسوسی ایشن زکریا یونیورسٹی کے سرپرست علیٰ سید غفورعلی شاہ کا کہنا ہے کہ بجٹ ظالمانہ ہے پنشنر کےلئے کوئی بڑا اعلان نہیں کیا گیا ، مہنگائی کی وجہ سے ہمارا طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے لگتا ہے اب ریٹائرڈ افراد کوسڑکوں پر نکلنا پڑے گا۔
ماہر تعلیم و پنشنر رانا ولایت علی نے پیش کیے گئے وفاقی بجٹ 2022-2021 پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز موجودہ حکومت کی کارکردگی پر ماتم کرتے رہیں گے قومی بجٹ 2022-2021 جھوٹ کا پلندہ ہے اور خدشہ ہے کہ صوبائی حکومت پنجاب سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو پانچ فیصد ایڈہاک ریلیف دے کر ٹرخائےگی ۔
پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان کے صدر رانا دلشاد علی رانا اسلم انجم سرپرست اعلی پنجاب راؤ طارق مصطفی, چوہدری محمد اکبر, ایم ناصر راو ساجد مصطفی ,محمد یونس خان لودھی نے میں کہا ہے کہ موجودہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ہے، منہ زور مہنگائی نے تمام سرکاری ملازمین کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ہمارے مطالبات ہیں کہ تمام ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہوں میں شامل کر کے پے سکیل ریوائز کیے جائیں اور تنخواہوں اور پنشن میں سو فیصد اضافہ کیا جائے 25 فیصد ڈسپریٹی ریڈیکشن الاؤنس رننگ تنخواہ پر بنیادی پے سکیل میں ضم کیا جاے. ہاؤس رینٹ میڈیکل الاؤنس کنوینس الاؤنس و دیگر الاؤنسسز میں مہنگائ کے تناسب سے اضافہ کیا جائے، ہمارے مطالبات منظور نہ کیے گئے تو بھرپور احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوں گے۔
پنجاب ٹیچرز یونین نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فی صد اضافہ اور ریٹائر ڈ ملازمین کی پنشن میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناسب سے اضافہ نہ پر بجٹ کو مسترد کردیاہے اور حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے اس سلسلے میں پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر پنجاب رانا الطاف حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا بجٹ عوام دوست نہیں جس میں غریب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناسب اور پنشن میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button