Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اسلامی جمعیت طلباء کی چیئرمین ایچ ای سی سے ملاقات

اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ ذکریا کی جانب سے پیش کیے گئے مطالبات پر وی سی ہاؤس میں چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان مختار احمد سے ملاقات ہوئی۔

اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ ذکریا کے وفد میں ناظم جامعہ حارث بلوچ اور قاضی حمزہ کی طلبہ مسائل پر تفصیلی ملاقات ہوئی ، جس میں تمام مطالبات کو زیر بحث لایا گیا ۔

جس میں جس میں حکومت کے اعلان کے مطابق سیلاب زدگان کی فیس معاف کی جائے۔

اسٹل فیس کی نئی پالیسی کا اطلاق نئے آنے والے طلبہ (سیشن 2022) سے کیا جائے۔

سپلی فیس میں 500 روپے کے خطیر اضافے کو واپس لیا جائے۔ جب تک ہاسٹل میں میس سرکاری طور پر نہیں چلائے جاتے تب تک ہاسٹل فیس سے تمام میس چارجز ختم کیے جائیں۔پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کو باقی جامعات کی طرح مارننگ میں شفٹ کیا جائے اور فیسوں میں کمی کی جائے۔

ہاسٹل کی تمام سہولیات جیسا کہ دھوبی وغیرہ کو یقینی بنایا جائے ، اور ان کے چارجز کو مخصوص کیا جائے۔تمام شٹل سروس پہلے کی طرح بحال کی جائے اور قاسم ہال کے اسکالرز کے لیے ایگری کلچر کالج تک شٹل سروس کا آغاز کیا جائے۔سپورٹس کی مد میں ہر سمسٹر میں فیس لی جاتی ہے تو جمنزیم کی الگ سے رجسٹریشن فیس دوبارہ کیوں لی جاتی ہے، دوبارہ رجسٹریشن فیس کو ختم کیا جائے۔

وی سی جامعہ ذکریا اور چئیر مین ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی کہ طلبہ مسائل کو جلد از جلد حل کریں گے اور یونیورسٹی کو پُرامن بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button