Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

میٹرک کے امتحانات ،جنوبی پنجاب کے اضلاع میں تاریخ ساز نتائج

میٹرک امتحان میں بہترین نتائج کے حوالے سے جنوبی پنجاب کے گیارہ میں سے آٹھ اضلاع پنجاب کے پہلے 14 اضلاع میں شامل، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب نے ہر ضلع سے 10 چمپئن سکولوں کے انتخاب کے لیے ڈیٹا مانگ لیا، خصوصی تقریب میں اساتذہ اور سربراہان ادارہ کو ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق میٹرک امتحان سالانہ 2022ء میں بہترین نتائج کے حوالے سے جنوبی پنجاب کے 11میں سے 8 اضلاع پنجاب سطح پر پہلے 14 اضلاع میں شامل ہیں۔

اساتذہ اور سربراہان ادارہ کی حوصلہ افزائی کے لیے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب نے ضلعی سطح پر 10 چمپئن سکولوں کے انتخاب کا فیصلہ کیا ہے، ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن (سکینڈری) جنوبی پنجاب نے سی ای اوز ایجوکیشن اور ڈی ای اوز سے اپنے اپنے ضلع میں میٹرک کے امتحان میں بہترین نتائج کے حامل پانچ بوائز اور پانچ گرلز سکولوں کا ڈیٹا اور رزلٹ کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

چمپئن سکولوں کے اساتذہ اور سربراہان ادارہ کو سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب میں خصوصی ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button