زکریا یونیورسٹی ملتان میں چائنیز لینگوئج کورس کے سرٹیفیکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب

شعبہ اورک زکریا یونیورسٹی ملتان میں چائنیز لینگوئج کورس کے سرٹیفیکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔
جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کی۔
اس موقعہ پر ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر نجم الحق ، ڈاکٹر عابد ، ڈپٹی رجسٹرار اے ڈی عامر ، فوکل پرسن شن یانگ نارمل یونیورسٹی چائنہ، فوکل پرسن بی زیڈ یو ڈاکٹر مہتاب اللہ اور طلباء طالبات بھی موجود تھے۔
جبکہ شن یانگ نارمل یونیورسٹی چائنہ کی طرف سے پروفیسر Zhang Wei، مس HU BO اور ڈاکٹر Wang Tiangi نے آن لائن شرکت کی۔
اس موقع پر مس تحریم الورا نے طلباء کی نمائندگی کرتے ہوئے چائنہ زبان میں تقریر کی، جس کو وائس چانسلر اور چائنہ کے پروفیسر نے بھی سراہا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے 56 طلباء طالبات کو سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے ، اور سرٹیفیکیٹ وصول کرنے والے طلباء طالبات کو مبارک باد دی۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے اپنے خطاب میں کہاکہ چائنہ زبان سیکھنے سے جنوبی پنجاب کے طلباء طالبات کو بہت فائدہ ہوگا، اور پاکستان میں ملازمت میں آسانی اور چائنہ میں اعلیٰ تعلیم کے حصول میں بھی فائدہ ہوگا۔



















