جامعہ زکریا : شعبہ آئی ٹی میں لگنے والی آگ معمہ بن گئی

زکریا یونیورسٹی کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمیپوٹرسائنسز کی لیب میں لگنے والی آگ معمہ بن گئی۔
یہ بھی پڑھیں۔
زکریا یونیورسٹی میں آگ، کروڑوں کے کمپیوٹر جل گئے
زکریا یونیورسٹی کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی لیب میں منگل کی رات کو آگ لگنے سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوگیا تھا، جس کےلئے انکوائری کمیٹی بنانے کے احکامات جاری ہوئے، مگر تاحال انکوائری کمیٹی نا بن سکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لگنے والی اآگ معمہ ہے کیونکہ اگر یہ آگ شارٹ سرکٹ سے لگی ہے تو اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج ہونا ضروری ہے کیونکہ پوری لیب میں سی سی ٹی کیمرے لگے ہیں ، حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ہر کمپیوٹر کے ساتھ ایک سرکٹ بریکر لگا، مگر جس وقت لیب کا دوازہ کھولا گیا آگ لگنے کے باوجود کوئی بھی سرکٹ بریکر نہیں آف تھا ، سارے سوئچ کو سیکورٹی عملے نے بند کیا، اگر کوئی کمپیوٹر چلتا رہ گیا تو اس میں ہونے والی شارٹ سرکٹ سے کس طرح سارے کمیپوٹر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان شواہد کی روشنی میں یہ آگ منصوعی طور پر لگائی گئی ہوسکتی ہے، تاہم انکوائری ہی حقائق سامنے لائے گی ۔



















