Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو نے 859 ٹرانسفارمرز اپ گریڈ کردئے

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے نئے کنکشنوں کی فراہمی اور سسٹم کی بہتری کے لئے مالی سال2020-21ء کے دوران24کر وڑ 19لاکھ روپے کی لاگت سے859 ٹرانسفارمرز اپ گریڈ کئے ہیں۔
ان میں 10 سے25 کے وی اے پر37،15سے25کے وی اے پر57، 25 سے 50 کے وی اے پر215، 50 سے100 کے وی اے پر254، 100سے200کے وی پر 218 ، 25KVA کے مزید5،50KVAکے 12، 100KVA کے 59 اور 200KVA کے 2ٹرانسفارمرزاپ گریڈ کئے ہیں۔
چیف ایگزیکٹو آفیسرمیپکو انجینئراکرام الحق کی ہدایات پر یکم جولائی2020؁ء سے 31مئی 2021؁ء کے دوران ملتان سرکل میں 7 کروڑ57لاکھ روپے کی لاگت سے مختلف استعدادکار کے320 ٹرانسفارمرز کی استعدادکار میں اضافہ کیا گیا ہے۔
ڈی جی خان سرکل میں ایک کروڑ46لاکھ روپے سے28، وہاڑی سرکل میں 2کروڑ47لاکھ48ہزار روپے کی لاگت سے 79،بہاولپور سرکل میں 99لاکھ70ہزارروپے کی لاگت سے 44،ساہیوال سرکل میں 2کروڑ39 لاکھ75ہزار روپے سے62،رحیم یار خان سرکل میں 4 کروڑ39لاکھ روپے سے98، مظفرگڑھ سرکل میں ایک کروڑ 49 لاکھ40ہزار روپے سے107،بہاولنگر سرکل میں ایک کروڑ 39لاکھ روپے سے47اور خانیوال سرکل میں 2کروڑروپے کی لاگت سے74 ٹرانسفارمرز اپ گریڈ کئے گئے ہیں۔
ان ٹرانسفارمرز کی تنصیب سے نہ صر ف میپکو ریجن کے زیر انتظام علاقوں میں بجلی کی فراہمی بہتر ہو گئی ہے بلکہ کم وولٹیج اور ٹرپنگ کی شکایات کا مکمل خاتمہ ہوگیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button