Breaking NewsNationalتازہ ترین
حکومت کا پیٹرول 12 روپے 63 پیسے سستا کرنے کا اعلان

حکومت نے پیٹرولییم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔
وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 63 پیسے کمی کی گئی ہے۔
وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 63 پیسے کمی کا اعلان کیا ، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 224 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
حکومت کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 13 پیسے کمی کی گئی ،جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 235 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 10 روپے 17 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 19 پیسے فی لیٹر کم ہوگئی ہے۔



















