Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کی ایک اور پروفیسر کورونا کا شکار ہوگئیں

زکریا یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ کی پروفیسر ڈاکٹر فرحین الطاف طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں ۔ڈاکٹر فرحین ایک برس سے قوت معدافیت کی کمزوری کی بیماری میں مبتلا تھیں، تین روز قبل ان کو کورونا ہوا جسے وہ جانبر نہ ہوسکیں۔
ڈاکٹر فرحین الطاف کی نماز جنازہ حیدریہ مسجد گلگشت میں اد ا کی گئی جس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق، انجینئر ڈاکٹر عبدالستار ملک، ڈاکٹر خاور نوازش، بزوٹا کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز خان کلیانی ، پروفیسر ڈاکٹر ریحان صادق شیخ، پروفیسر ڈاکٹر بشیر حسین،پروفیسر ڈاکٹر عارف علی، ڈاکٹر عمار حیدر زیدی،پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد، ڈاکٹر سرفراز خان، ڈاکٹر احمد شہزاد،ڈاکٹر یاسر علی ، ڈاکٹر ریحان اقبال، تفسیر عباس اور احمد حسینی نے بھی شرکت کی۔
ڈاکٹر فرحین الطاف کی وفات پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے اپنے تعزیتی بیان میں انکی وفات کو ایک علمی اور فکری نقصان قرارد یا اور کہا اس یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی میں خواتین اساتذہ کا اہم کردار ہے۔
اس لئے ڈاکٹر فرحین کی المناک وفات صرف شعبہ تاریخ کے طالبعلموں کیلئے صدمے کا مؤجب نہیں بلکہ یہ جامعہ اور اس خطے کیلئے ایک دھچکا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button