Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار کے خلاف سخت پالیسی تیار

حکومت پنجاب کی ہدایت پر جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار کے خلاف سخت پالیسی بنائی جارہی ہے۔ غیر قانونی شکارکے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے تاکہ جنگلی حیات کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔
ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات، ماہی پروری ، ساؤتھ پنجاب سرفراز مگسی نے محکمہ وائلڈ لائف کے ماہانہ کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ عدالتی کیسز کی باقاعدہ پیروی کی جائے اور پنشن کیسز اور محکمانہ انکوائریوں کو جلداز جلد مکمل کیا جائے۔محکمانہ امور کی انجام دہی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خالد پرویز نے سالانہ ترقیاتی منصوبہ جات، غیر قانونی شکار کے سدباب کے لئے کئے گئے اقدامات ،گزشتہ ماہ کیے گئے چالان اور زیر التواء پنشن و ڈسپلنری معاملات بارے بریفنگ دی۔
اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری فہد حیدر اور دیگر ڈپٹی ڈائریکٹرز بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button