Breaking NewsEducationتازہ ترین
محکمہ سکولز سلیبس مختصر کرنے کافیصلہ نہ کرسکا، اساتذہ پریشانی کا شکار

سالانہ امتحانات میں صرف 4 ماہ باقی رہ گئے۔
محکمہ تعلیم کی نااہلی کے باعث رواں تعلیمی سال بھی امتحانات میں لاکھوں طلبہ کے فیل ہونے کا خدشہ ہے، محکمہ تعلیم سلیبس شارٹ کرنے کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہے کہ بچوں کو سلیبس مکمل پڑھانا ہے یا 20 فیصد کم ، اساتذہ بھی پریشانی سے دوچار ہیں۔
اس قبل محکمہ سکولز نے اعلان کیا تھا کہ رواں برس بھی سلیبس مختصر کیا جائے گا ، مگر یہ اعلان تک محدود رہا ،حتمی فیصلہ نہ ہوسکا ۔
جس پر اساتذہ اور طلبا پریشانی کا شکار ہیں ۔




















