گرلز اور بوائز سکولوں کی ہاکی لیگ کا آغاز

محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام 11 اضلاع کی گرلز و بوائز ٹیموں کے مابین سکول ہاکی لیگ کا آغاز، آج 12 میچز کھیلے جائیں گے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام سکول ہاکی لیگ کا آغاز آج 11 اکتوبر سے ہو رہا ہے۔
11 اضلاع کی گرلز و بوائز ہاکی ٹیمیں ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاول پور اور بہاول نگر میں ایک دوسرے کے مدمقابل صف آراء ہوں گی۔
11 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک کھیلی جانے والی اس ہاکی لیگ میں گرلز و بوائز کی بارہ بارہ ہاکی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
پول اے میں بہاول پور نواب، بہاول پور براق، بہاولنگر برق رفتار، وہاڑی کھلاڑی، رحیم یار خان یاران اور لودھراں جواں جب کہ پول بی میں ملتان مشاق، خانیوال خطرناک، مظفر گڑھ نڈر، لیہ لجپال، ڈیرہ غازی خان اور راجن رستم مدمقابل ہوں گے۔
آج پول اے (گرلز) میں بہاول پور نواب کا مقابلہ لودھراں جواں کی ٹیم سے صبح ساڑھے 9 بجے ڈرنگ اسٹیڈیم بہاول پور میں ہو گا۔
بہاول نگر برق رفتار بمقابلہ رحیم یار خان یاران صبح ساڑھے 9 بجے حیدر سٹیڈیم بہاول نگر میں جب کہ بہاول پور براق کی ٹیم کا مقابلہ وہاڑی کھلاڑی کے ساتھ دن 11 بجے ڈرنگ اسٹیڈیم بہاول پور میں ہو گا۔
پول بی (گرلز) میں ملتان مشاق کی ٹیم صبح ساڑھے 9 بجے ہاکی اسٹیڈیم ملتان میں خانیوال خطرناک سے ٹکرائے گی۔
ڈیرہ غازی خان بمقابلہ راجن پور رستم صبح ساڑھے 9 بجے ہاکی اسٹیڈیم ڈیرہ غازی خان میں جب کہ لیہ لجپال کی ٹیم کا مقابلہ مظفر گڑھ نڈر کے ساتھ دن 11 بجے ہاکی اسٹیڈیم ڈی جی خان میں منعقد کیا جائے گا۔
پول اے (بوائز) کے میچز میں بہاول پور نواب بمقابلہ لودھراں دوپہر ساڑھے 12 بجے ڈرنگ اسٹیڈیم بہاول پور میں، بہاول نگر برق رفتار بمقابلہ رحیم یار خان یاران دوپہر ساڑھے 12 بجے حیدر اسٹیڈیم بہاول نگر میں جب کہ بہاول پور براق بمقابلہ وہاڑی کھلاڑی دوپہر ڈیڑھ بجے ڈرنگ اسٹیڈیم بہاول پور میں منعقد ہو گا۔
پول بی (بوائز) کے میچز میں ملتان مشاق بمقابلہ خانیوال خطرناک دوپہر ساڑھے 12 بجے ہاکی اسٹیڈیم ملتان، ڈیرہ غازی خان بمقابلہ راجن پور رستم دوپہر ساڑھے 12 بجے ہاکی اسٹیڈیم ڈیرہ غازی خان اور لیہ لجپال بمقابلہ مظفر گڑھ نڈر دوپہر ڈیڑھ بجے ہاکی اسٹیڈیم ڈیرہ غازی خان میں منعقد کیے جائیں گے۔
سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ قومی کھیل ہاکی کی بحالی ، اور ترویج میں سکول ہاکی لیگ کا انعقاد کلیدی کردار ادا کرے گا۔




















