Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

عمران خان سمیت 11 افراد کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کامقدمہ درج

ایف آئی اے کارپوریٹ بینکنگ سرکل نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت 11 افراد کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کامقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے فارن ایکسچینج ایکٹ کی خلاف ورزی کی ملزمان نجی بینک اکاؤنٹ کے بینفشری ہیں۔

مقدمےمیں سردار اظہر طارق، سیف اللہ نیازی، سید یونس، طارق شیخ، طارق شفیع نامزد ہیں۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کا نجی بینک میں اکاؤنٹ تھا، نجی بینک کا منیجر بھی مقدمہ میں شامل کیا گیا ہے۔

نیا پاکستان کے نام پر بینک اکاؤنٹ بنایا گیا، بینک منیجرنےغیر قانونی اکاؤنٹ آپریٹ کرنےکی اجازت دی، اکاؤنٹ میں ابراج گروپ آف کمپنی سے21لاکھ ڈالر آئے۔

متن کے مطابق تحریک انصاف نےعارف نقوی کا الیکشن کمیشن میں بیان حلفی جمع کرایا ، ابراج گروپ کمپنی نے تحریک انصاف کے اکاونٹ میں پیسے بھیجے، بیان حلفی جھوٹا اورجعلی ہے ووٹن کرکٹ کلب سے 2مزید اکاؤنٹ سے رقم وصول ہوئی۔
نجی بینک کےسربراہ نے مشتبہ غیر قانونی تفصیلات میں مدد کی۔

واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔

راناثنااللہ کی وزارت داخلہ نے عمران خان کےخلاف مقدمہ درج کرنےکا حکم دیا تھا۔

حکومت عمران خان کو گرفتار کرنے یا گھر پر نظربند کرنے پر غور کر رہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button