Breaking NewsEducationتازہ ترین
دوسرا سالانہ امتحان : میٹرک کے امیدوار نے جوابی کاپی پھاڑ دی

تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام ہونے والے میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان 2022 میں مسلم سکول سنٹر میں پرائیویٹ امیدوار عمر زیب نے عملے کی طرف تنگ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے جوابی کاپی پھاڑدی ۔
جس پر اس کو پکڑ لیا گیا۔
سنٹرعملے نے تاخیر سے بورڈ حکام کو اطلاع دی، تاہم اس طالب علم کے خلاف یو ایم سی کیس بنا کر کارروائی شروع کردی گئی۔



















