Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پہلا مینگو فیسٹیول 3 اور دوسرا 8جولائی کوملتان میں ہوگا

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں مینگو فیسٹیول 2021 کے انعقاد کے سلسلہ میں ایک اہم میٹنگ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی) تمغہ امتیاز) کی سربراہی میں منعقد کی گئی۔

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں مینگو فیسٹیول 2021 کے انعقاد کے سلسلہ میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے

میٹنگ میں یہ فیصلہ کی گیا کہ پہلے کی طر ح اس سال بھی سینٹورس مال اسلام آباد میں یکم جولائی سے 03 جولائی تک مینگو فیسٹیول ہو گا جو کہ زرعی یونیورسٹی اور سینٹورس مال کی انتظامیہ مل کر کروائیں گے۔
دوسرا فیسٹیول 08 جولائی سے 10 جولا ئی تک ارینا ہوٹل ڈی ایچ اے ملتان میں زرعی یونیورسٹی اور ڈی ایچ اے مل کر کروائیں گے۔ جب کہ مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ،ملتان اور بی زیڈ یو بھی مینگو فیسٹیول کا حصہ ہونگے دونوں مینگو فیسٹیول میں پورے پاکستان سے مینگو گرورز اور مینگو انڈسٹری سے وابستہ افراد کو شرکت کا بھرپور موقع فراہم کیا جائے گا۔
ہمیشہ کی طرح مختلف ممالک کے سفیر بھی شرکت کرینگے۔ جنرل پبلک کے لئے ایس او پی کے ساتھ داخلہ فری ہو گا۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مینگو فیسٹیول کروانے کے لئے تمام فیصلے ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور ڈی ایچ اے، ملتان ملکر کرینگے۔
میٹنگ میں موجود ڈی ایچ اے ملتان کی نمائندگی کرتے ہوئے کرنل انور تارڑ نے کہا کہ سیکیورٹی اور کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کی ذمہ دار ڈی ایچ اے ملتان کی ہوگی، اور مینگو فیسٹیول سے ڈی ایچ اے کی بھرپور تشہیرہو گی۔
پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے عوام کی دلچسپی بڑھانے کے لئے مینگو فیسٹیول کو زیادہ عمدہ اور کامیاب کرانے کے لئے دو کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔
ایک کمیٹی پر وفیسر ڈاکٹر ذولفقار علی کی سربراہی میں مینگو فیسٹیول سینٹورس اسلام آباد کی نگرانی کرے گی ، جبکہ دوسری کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ کی سربراہی میں ڈی ایچ اے ملتان مینگو فیسٹیول کی نگرانی کرے گی۔
آخر میں پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ مینگو فیسٹیول کروانے کا مقصد پاکستان کے آم کی دنیا میں مانگ میں اضافہ کرنا اور ایکسپورٹ کو بڑھانا ہے تاکہ مینگو گروورز آم کی اچھی کوالٹی اور پیکنگ کر کے زیادہ منافع کماسکیں۔ اس موقع پرڈی ایچ اے ملتان کی ٹیم ومحمد طارق ملک، پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید، ڈاکٹر تنویراحمد، راناآصف حیات ٹیپو، ڈاکٹر عابد حسین بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button