Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

سکول ہاکی لیگ کا چوتھا روز، بہاول پور ڈویژن کی گرلز و بوائز  ٹیمیں پانچ میچز کی جیت کے ساتھ آگے

محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے زیراہتمام منعقدہ سکول ہاکی لیگ کے چوتھے روز بھی بہاول پور ڈویژن جیت کے حوالے سے سرفہرست رہا۔

حیدر اسٹیڈیم بہاول نگر میں ہونے والے پول اے (گرلز) کے میچ میں بہاول پور نواب کی ٹیم نے بہاول نگر برق رفتار کو ایک کے مقابلے میں چھے گول سے شکست دے دی، فاتح ٹیم کی طرف سے روبیشا نے چار گول جب کہ کنزہ اور اقصی نے ایک ایک گول کیا۔

ڈرنگ اسٹیڈیم بہاول پور میں منعقدہ پول اے (گرلز) کے دوسرے میچ میں بہاول پور براق نے صفر کے مقابلے میں چار گول سے لودھراں جواں کو شکست دے دی، اس میچ میں ثوبیہ اور حنا نے دو دو گول کیے۔

پول اے (گرلز) کا تیسرا میچ رحیم یارخان یاران اور وہاڑی کھلاڑی کی ٹیموں کے درمیان ڈرنگ اسٹیڈیم بہاول پور میں ہوا ، جو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے رحیم یار خان یاران نے جیت لیا، فاتح ٹیم کی طرف سے سویرہ نے ایک گول کیا۔

پول بی (گرلز) کے پہلے میچ میں لیہ لجپال نے ملتان مشاق کو دو صفر سے شکست دے دی۔

ملتان میں ہونے والے اس میچ میں مریم اور حجاب نے ایک ایک گول کیا۔

ڈیرہ غازی خان میں منعقدہ پول بی (گرلز) کا ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ نڈر کے درمیان ہونے والا میچ صفر صفر سے ڈرا ہو گیا۔

پول بی (گرلز) کے تیسرے میچ میں خانیوال خطرناک نے راجن پور رستم  کو ایک صفر سے شکست دے دی، ڈیرہ غازی خان میں ہونے والے اس میچ میں واحد گول اقصی نے کیا۔

پول اے (بوائز) کا پہلا میچ بہاول پور نواب اور بہاول نگر برق رفتار کی ٹیموں کے درمیان حیدر اسٹیڈیم بہاول نگر میں ہوا، جسے بہاول پور نواب نے صفر کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔ فاتح ٹیم کی طرف سے سلمان اور حنان نے ایک ایک گول کیا۔

پول اے (بوائز ) کے دوسرے میچ میں لودھراں جواں کی ٹیم نے بہاول پور براق کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔

ڈرنگ اسٹیڈیم بہاول پور میں منعقدہ اس میچ میں فاتح ٹیم کی طرف سے محمد شرام اور محمد شکیل نے ایک ایک گول کیا۔

پول اے (بوائز) کے تیسرے میچ میں رحیم یارخان یاران کی ٹیم نے وہاڑی کھلاڑی کو ایک صفر سے شکست دے دی۔

ڈرنگ اسٹیڈیم بہاول پور میں منعقدہ اس میچ میں فاتح ٹیم کی طرف سے واحد گول احمد نور نے کیا۔ پول بی (بوائز) میں ملتان میں منعقدہ میچ میں ملتان مشاق نے صفر کے مقابلے میں دو گول سے لیہ لجپال کو شکست دے دی، فاتح ٹیم کی طرف سے رابع  نے دو گول کیے۔

ڈیرہ غازی خان میں پول بی (بوائز) کے دوسرے میچ میں ڈیرہ غازی خان نے چار صفر سے مظفر گڑھ نڈر کی ٹیم کو شکست دے دی۔ زوہیب نے دو جب کہ علی اور مبشر نے ایک ایک گول کیا۔

پول بی (بوائز) کے تیسرے میچ میں خانیوال خطرناک کی ٹیم نے راجن پور رستم کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی۔

ڈیرہ غازی خان میں منعقدہ میچ میں فاتح ٹیم کی طرف سے مدثر نے تین جب کہ وسیم اور روحان نے ایک ایک گول کیا۔

آج پول میچز کا آخری روز ہے۔

سیمی فائنل کے میچز 16 اکتوبر بروز اتوار کھیلے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button