Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات کے پیپر چیکنگ کےلئے اجلاس

تعلیمی بوردڈ ملتان میں چیئرمین حافظ محمد قاسم،کنٹرولر ا متحانات ، محمد حامد سعید بھٹی کی زیر صدارت میٹرک سیکنڈسالانہ امتحان 2022 ء کے پرچہ جات کی بروقت و بہتر مارکنگ کیلئے تمام مضامین کے ہیڈ ایگزامینرز، سب ایگزامینرز ،اسسٹنٹ کم سُپر چیکرز اور مارکننگ سُپر وائزرز کیلئے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔

اجلاس میں ڈپٹی کنٹرولر (سیکریسی)ڈاکٹر حافظ فدا حسین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ امتحان کی بروقت اور بہتر مارکننگ کیلئے ایک ہی مارکننگ سنٹر جوبلی ھال میں قائم کیا گیا ہے۔

طلباء و طالبات کا مُستقبل آپ لوگوں کے ہاتھوں میں ہے کسی بچے کی حق تلفی نہیں ہونی چاہیے ۔خواست ہے کہ آپ دفتر بورڈ کی طرف سے جاری ہدایات اور ضابطے کی مطابقت میں بروقت اور معیاری مارکننگ کو یقینی بنائیں۔

چیئرمین نےکہا کہ آپ لوگوں کے تعاون سے ملتان بورڈ میٹرک سالانہ امتحان 2022 ء کے پیپرز کی بروقت مارکنگ مکمل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔

انھوں نے ڈپٹی کنٹرولر (سیکریسی ) کو ہدایت کی کہ مارکنگ کرنے والے اساتذہ کو بہترین ماحول فراہم کیا جائے اور مارکنگ سنٹر کی یومیہ انسپکشن کو یقینی بنائیں ، اور غیر معیاری مارکنگ کرنے والے ممتحن صاحبان کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائیں۔

کنٹرولر امتحانات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیاری مارکنگ کو یقینی بنانے کیلئے آپ کے تعاون کی ضرورت ہے ۔
ہر بچے کے پیپرز کی معیاری ( دیئے گئے جوابات کی مطابقت میں) اور بروقت مارکنگ کو یقینی بنائیں۔

۔۔جملہ شرکاء نے بروقت، تسلی بخش اور معیاری مارکنگ کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button