Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : ایڈمن آفیسر نصراللہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

زکریا یونیورسٹی کے ایڈمن آفیسر نصراللہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، ایڈمن آفیسر نصراللہ 2009 میں بھرتی ہوئے ،شعبہ فاصلاتی نظام میں تعینات رہے ،بعدازں کنٹرولر امتحانات میں تعینات ہوگئے۔

ان کو چارسال قبل جگرکا عارضہ لاحق ہوا، انہوں نے پیوندکاری بھی کرائی، مگروہ صحت یاب نہ ہوسکے اور گزشتہ روز خالق حقیقی سے جاملے۔

ان کے انتقال پر آفیسرزایسوسی ایشن کے خلیل احمد کھور، رانا جنگ شیر ، عمران شیخ ،ایمپلائز یونین کے ملک صفدر حسین ، رانا مدثر دیگر جبکہ ایمپلائز فرینڈز گروپ کے ملک شاہد ریاض موتھا، محمّد قاسم سنجرانی، ریٹائر آفیسر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید غفور علی شاہ، مہرمجاہد اور دیگر نے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

مرحوم کا نماز جنازہ بعد نماز عصر پڑھایا گیا، جس میں یونیورسٹی کے ایمپلائز ، آفیسرز اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

بعدازں ان کو آبائی قبرستان میں سپر دخاک کردیا گیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button