Breaking NewsEducationتازہ ترین
سرکاری کالجز میں اساتذہ کی بھرتیوں کی منظوری
حکومت نے سرکاری کالجز میں اساتذہ کی بھرتیوں کی منظوری دے دی۔
صوبہ بھر کے سرکاری کالجز میں اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے ، یہ بھرتی دو ماہ سے التوا کا شکار تھی اب حکومت نے 3ہزار 8 سو اساتذہ کے بھرتیوں کی منظوری دے دی۔
واضح رہے محکمہ ہائرایجوکیشن ہر سال سرکاری کالجز میں عارضی اساتذہ کی بھرتی کا عمل شروع کرتا ہے، ہرسال یہ عمل مئی کے مہینے میں شروع ہوتا ہے مگر اس رواں سال اگست میں بھرتیوں کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا تھا۔
عارضی اساتذہ کو ہر ماہ 45 ہزار روپےمعاوضہ فراہم کیا جائے گا۔