Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

خستہ حال سکولوں کی مرمت اور تزین وآرائش کےلئے 13 کروڑ 10 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

محکمہ سکولز نے ملتان کے خستہ حال سکولوں کی مرمت اور تزین وآرائش کےلئے 13کروڑ10 لاکھ روپے کے فنڈزجاری کردئے۔

ملتان ایجوکیشن اتھارٹی کے زیراہتمام اس وقت 80 سے زائد سکول ایسے جن کی عمارت خستہ حال ہوچکی ہے ، اور وہ کسی بھی وقت زمین بوس ہوسکتے ہیں۔

ایسے سکولوں کےلئے حکومت نے 13کروڑ روپے 10 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردئے ہیں۔

اس پراجیکٹ کے تحت ایسے سکولوں کی مرمت کی جائے گی، جن کی عمارتیں بہت ہی خراب حالت میں ہیں اس سلسلے میں سی ای او ایجوکیشن شمشیر خان نے بتایا کہ فنڈز جاری ہوچکے ہیں ، مگر 80سکولوں کےلئے یہ رقم ناکافی ہے۔

اس لئے ہم نے ایسے سکول پہلے چنے ہیں ، جن کے دو کمرے ہیں، اور وہ دونوں ہی خستہ حال ہیں ۔

پہلے فیز میں چار سکولوں میں کمروں کو دوبارہ تعمیر کیاجائے گا ، جبکہ 10سے 12سکولوں کی چار دیواری اور تزین وآرائش کی جائے گی ۔

سی ای او کا کہنا تھا کہ نان سیلری بجٹ جاری ہوچکاہے، مگر اس کی رقم موجودہ مہنگائی کے تناسب بہت کم ہے ، اس سے سکولوں کی بل تک بھر نہیں جاسکتے ۔

اس میں اضافے کےلئے حکومت کومراسلہ ارسال کردیاگیا ہے ، امکان ہے کہ نان سیلری بجٹ میں آئندہ کوارٹر میں اضافہ کردیا جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button