سیٹلائٹ ریموٹ سین سینسنگ کا استعمال کرتے ہوئے کراپ ٹائپ میپنگ کے موضوع پر سیمینار

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے زیر اہتمام سیٹلائٹ ریموٹ سین سینسنگ کا استعمال کرتے ہوئے کراپ ٹائپ میپنگ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
اس سمینار کے گیسٹ سپیکر ایبر سوالڈ یونیورسٹی أف سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ جرمنی کے سینئر سائنسدان ڈاکٹر کرسٹوف رااب تھے۔
سپیکر نے ریموٹ سینسنگ پریسجن ایگریکلچر اور زراعت میں مجموعی درستگی میٹرکس،سیٹلائٹ ریموٹ سینسنگ کا استعمال کرتے ہوئے کراپ ٹائپنگ کے ذریعے جنگلات کی کٹائی کے بارے میں معلومات شامل کیں۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید نے کہا کہ سیمینار کا مقصد جیو انفارمیشن سسٹمز(GIS)اور ریموٹ سینسنگ کو زرعی شعبے میں انضمام کرنا تھا تاکہ (GIS)اور ریموٹ سنسنگ کے ابھرتے ہوئے میدان میں کراپ سائنس میں حالیہ پیش رفت کو کم کیا جا سکے جو کسی بھی بیماری کے پھیلنے کے وبائی امراض کے مطالعہ میں ہماری مدد کرے گا۔پودوں کی صحت اور زراعت اور لائیو سٹاک میں میں بہتری آئے گی۔
سیمینار کے آخر میں پروفیسر ڈاکٹر جنید علی خان نے مستقبل کے استعمال کے لیے(GIS)کے دلچسپ شعبے کو سمجھنے کے لئے فیکلٹی اور طلباء کی حوصلہ افزائی کی، اور تمام ٹیم ممبران پبلک اور پرائیویٹ پارٹنرز کو آگاہ کیا اور تمام شعبوں کے درمیان تعاون کے ساتھ منصوبے کے پایا تکمیل تک پہنچنے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پرڈاکٹر اصغر،رانا شاہ بخت،ڈاکٹر کاشف، ڈاکٹر وقار زیب،ڈاکٹر عمیر وقاص،ڈاکٹر عزیز الرحمن سمیت دیگر فکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔




















