Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بجلی بلیک آؤٹ رپورٹ پر ایٹمی توانائی کمیشن اور پاور ڈویژن آمنے سامنے

ایٹمی توانائی کمیشن نے بجلی بلیک آؤٹ پر حکومتی رپورٹ پر وضاحت جاری کر دی۔

ایٹمی توانائی کمیشن اور پاور ڈویژن آمنے سامنے آگئے۔

ایٹمی توانائی کمیشن کی جانب سے ایٹمی پلانٹس کی سیفٹی اور مرمت کو معیاری قرار دے دیا گیا۔

گزشتہ ہفتہ بجلی کے بلیک آؤٹ میں انکوائری رپورٹ پر ترجمان اٹامک انرجی کمیشن نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترسیلی نظام کی ذمہ داری اٹامک انرجی کی نہیں ہے ، ترسیلی نظام کو بچھانے اور مرمت کرنےکا کام این ٹی ڈی سی کا ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ ٹرانسمیشن لائن کے بریک ڈاؤن سے کےٹو، کےتھری پلانٹس پر برا اثر پڑا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کےٹو،کےتھری کے غیرمعیاری مرمت کا تاثر درست نہیں ،ٹرانسمیشن لائن کا بچھانا اور مرمت این ٹی ڈی سی کی ذمہ داری ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے نیوکلیئر پاور پلانٹس کی سیفٹی اور مرمت انتہائی معیاری ہے ۔

نیوکلیئر پاور پلانٹس کی مرمت کا تعلق ٹرانسمیشن لائن سے نہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button