Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب کی یونیورسٹیوں میں سیاسی اجتماع پر پابندی عائد کر دی گئی
اس ضمن میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کو ایک مراسلہ بھجوایا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹیوں میں کوئی بھی سیاسی اجتماع نہیں ہو گا ۔
متن میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی سیاسی پارٹی سے تعلق رکھنے والے سیاستدان کی تعلیمی اداروں میں آنے میں کوئی ممانعت نہیں۔
لیکن تعلیمی اداروں کا فورم نفرت اور سیاسی ایجنڈا کی ترویج کے لیے نہیں استعال ہونا چاہیے ۔
یونیورسٹیز کو صرف تعلیمی مقاصد کے لیے استعمال ہونا چاہئے ۔