Breaking NewsEducationتازہ ترین
ایک لاکھ سکول اساتذہ کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا

پنجاب بھر کےسرکاری سکولوں میں بھرتی ایک لاکھ سےزائد اساتذہ کا مستقبل تاریک ہوگیا، اساتذہ 7سالہ کنٹریکٹ دورانیہ سروس میں شامل نہ کرنے پر خوار ہو گئے۔
بتایاگیا ہے کہ اساتذہ کو 2002 سے 2008 تک بھرتی کیا گیا تھا، جن کو مقررہ مدت میں مستقل نہیں کیا گیا اب ان کے کنٹریکٹ کی مدت کو سروس میں شامل نہ کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔
جس پر اساتذہ نے کنٹریکٹ کادورانیہ سروس میں شامل نہ ہونے پراحتجاج کی دھمکی دیدی۔
اساتذہ کے مطابق 31اکتوبرتک مطالبات منظور نہ ہوئے تو وزیراعلیٰ ہاؤس کےباہر احتجاج ہوگا۔




















