Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پہلی مرتبہ سپیشل ایجوکیشن پالیسی کا اجرا

ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب سپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت اور بحالی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے پہلی مرتبہ سپیشل ایجوکیشن پالیسی کا اجرا کیا گیا ہے ۔
سپیشل بچوں کو مفت تعلیم، یونیفارمز، کتب، پک اینڈ ڈراپ اور ماہانہ وظیفہ دیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز معذور اور مستحق شخص کو وہیل چیئر کا عطیہ دینے کے موقع پر کیا۔
اس موقع پر میاں محمدماجد ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن ملتان بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کا مزید کہنا تھا کہ خصوصی اداروں میں سپیشل طلباءکی داخلہ مہم شروع کردی گئی ہے جہاں ایسے بچوں کی ٹیکنیکل ایجوکیشن پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ سپیشل طلباءو طالبات کو معاشی اور معاشرتی طور پر مضبوط کیا جائے۔
داخلہ مہم میں سماجی اداروں اور تعلیمی حلقوں سے تعاون حاصل کیا جائے گا تاکہ ان بچوں کو سپیشل ایجوکیشن کے اداروں سے تعلیم و تربیت حاصل کرکے معاشرے کا مفید شہری بنایا جاسکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button