Breaking NewsNationalتازہ ترین
پنجاب کا بجٹ عوامی امنگوں کے مطابق: فرزانہ ارم ایڈووکیٹ

پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کی ضلعی نائب صدر فرزانہ ارم ایڈووکیٹ نے کہاکہ پنجاب کا بجٹ عوامی امنگوں کے مطابق ہے۔ جنوبی پنجاب کے لئے الگ بجٹ مختص کرکے خطے کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔
بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا گیا ہے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب ترقی کی جانب گامزن ہو گیا ہے۔


















