ایس بی انٹر بنکس گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید چھ میچز کا فیصلہ

سٹیٹ بنک ملتان کے زیراہتمام جاری ایس بی انٹر بنکس گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید چھ میچز کا فیصلہ ہو گیا۔
ایم سی بی کے جارح مزاج بیٹر علی عمران نیازی نے ایونٹ کی پہلی برق رفتار سنچری صرف 28گیندوں پر داغ دی۔
محمد دانیال صرف 19گیندوں پر جارحانہ نصف سنچری بناڈالی ۔
سپورٹس کمپلیکس کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے ایونٹ کے چھ میچز کے نتائج کے مطابق ایم سی بی نے حبیب میٹرو کو شکست دی۔
علی عمران نیازی مین آف دی میچ قرار پائے۔
سٹیٹ بنک نے یوبی ایل کو ہرایا۔محمد فہیم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔
نیشنل سیونگز نے سنہری بنک کے مقابلہ میں فتح کو اپنے کھاتہ میں درج کروایا۔
عزیر پلیئر آف دی میچ ایوارڈ کے حقدار قرار پائے۔ بنک الحبیب نے ایچ بی ایل کے خلاف کامیابی حاصل کی۔شاہد بشیر مرد میدان رہے۔
موبلنک بینک نے بینک الفلاح کو شکست سے دوچار کیا۔بابر نے میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ پایا۔
یوبی ایل کے خلاف بنک آف پنجاب فاتح قرار دیا گیا۔محمد نبیل مین آف دی میچ رہے ۔
دریں اثناء انٹر بنکس گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے روز چیف منیجر سٹیٹ بنک جاوید اقبال مارتھ اور ایونٹ میں شریک بنکس کے اعلی حکام نے بھی گراؤنڈ میں بیٹھ کر میچز سے لطف اندوز ہوئے۔




















