Breaking NewsEducationتازہ ترین
سپیشل سکولوں والوں کی بھی سنی گئی

محکمہ خصوصی تعلیم کے اساتذہ اور عملے کو 50 فیصد سپیشل الاونس دینے کانوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ سپیشل ایجوکیشن کے تمام اساتذہ اور عملے کو 2017 کی بنیادی تنخواہ پر 50 فیصد خصوصی الاؤنس دینے کی منظوری دی گئی ہے۔
تاہم یہ الاونس 18 اکتوبر سے دیا جائے گا، ایسے اساتذہ اور افسر جو معطل ہوں، یا سپیشل ڈیوٹی پر ہوں ، جن کے خلاف ڈسپلنری ایکشن کے تحت کارروائی ہورہی ہو، یا بیرون ملک گیا ہوا ہووہ اس الاؤنس کے حقدار نہیں ہوں گے ۔


















