Breaking NewsEducationتازہ ترین
پیپرز آن لائن فراہم کرنے کا سسٹم لانچ کردیا گیا

محکمہ تعلیم نے پہلی سے آ ٹھویں تک پیپرز آ ن لائن فراہم کرنے کا سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔
اس سسٹم کو آ ئٹم بینک سسٹم کا نام دیا گیا ہے، جس کے تحت تمام سرکاری سکولوں کو پہلی سے لے کر آ ٹھویں تک کے پیرز محکمہ تعلیم آ ن لائن فراہم کرے گا۔
جس میں 50 فیصد ایم سی کیو اور 50 فیصد نصاب پر مشتمل ہوگا۔
جعل سازی روکنے کے تمام پیپرز کیو آ ر کوڈ کے ساتھ جاری کیے جائیں گے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق اب تمام سکولوں میں یکساں پیپرز ہوا کریں گے۔




















