Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف کی امتحانی پالیسی تبدیل، پرچے کا دورانیہ ڈیڑھ گھنٹہ ہوگا

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا صوبے بھر کے 27 لاکھ سے زائد طلباء کے لئےامتحانی پالیسی تبدیل،پرچہ کا دورانیہ اڑھائی گھنٹہ سے کم کر کے ڈیڑھ گھنٹہ کر دیا گیا۔
پیف نے پارٹنر سکولوں کے کوالٹی امتحانات کی پالیسی میں بنیادی تبدیلیاں کر دی ہیں اس ضمن میں پارٹنر سکولوں کے سربراہان کو آگاہ کر دیا گیا ہے، پیف حکام کے مطابق پارٹنر سکولوں کے طلباء کا امتحان تین شفٹوں کی بجائے اب صرف دو شفٹوں میں ہوگا جبکہ اتوار کے روز امتحان لینے کا شیڈول بھی ختم کر دیا گیا ہے۔
نئی پالیسی کے مطابق پارٹنر سکولوں میں زیر تعلیم طلباء کا صرف 25 فیصد نصاب میں سے امتحان ہوگا جبکہ انگریزی مضمون کے حاصل کردہ نمبرز کو مجموعی رزلٹ کا حصہ نہیں بنایا جائے گا، نئی امتحانی پالیسی کے تحت پیف نے طلباء کا اپنے ہی سکول میں امتحانی مرکز بنانے کی بھی اجازت دے دی ہے، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت کوالٹی ایشورنس امتحانات کا آغاز 21 جون سے ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button