آج ملک کے سب سے بڑے ڈاکو کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آج ملک کے سب سے بڑے ڈاکو کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے۔
لاہور کے علاقے فیروز والا میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب میں عمران خان نے کہا: ’کوئی آزادی دیتا نہیں ہے یہ چھیننا پڑتی ہے، زنجیروں کو توڑنا پڑتا ہے جس نے لوگوں کو غلام بنایا ہوا ہے۔
‘عمران خان نے کہا کہ ہم نے ملک کو ان چوروں سے آزاد کروانا ہے، حقیقی آزادی مارچ میں میرے ساتھ سب نے شرکت کرنی ہے، سب نے اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے مارچ میں شرکت کرنی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ
آزادی کوئی پلیٹ میں رکھ کر نہیں دے گا، اس کے لیے جدوجہد کرنا ہوگی، ہم حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
دوسری جانب لانگ مارچ کے دوسرے روز کا اختتام ہوگیا۔ رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج کا مارچ ابھی ختم ہو رہا ہے، حقیقی آزادی مارچ کل 11 بجے صبح مرید کے سے دوبارہ شروع ہوگا۔