پانچویں رائل سپر لیگ
رائل آرچرڈ ملتان کے سپورٹس گراؤنڈ میں پانچویں رائل سپر لیگ کے دوسرے روز کے پہلے میچ میں رائل آرچرڈ ملتان کی ٹیم نے رائل آرچرڈ ساہیوال کی ٹیم کو 29سکور سے ہرا دیا ، جبکہ دوسرا میچ رائل ڈیلرز اور رائل رچرڈ سرگودھا کی ٹیموں کے درمیان رات گئے تک جاری رہا۔
پہلے میچ کے مین آف دی میچ مہران سانول قرار پائے ۔
اس موقع پر رائل ارچرڈ ملتان کے جی ایم سیلز مارکیٹنگ اینڈ فنانس ملک عبد الروف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا رائل سپر لیگ کا پانچویں سیزن میں شرکاء کے لئے بھی قرعہ اندازی کے زریعے بے شمار انعامات دئے جارہے ۔
روزانہ فیملی گالا ہوریا ھے اور انعامات کی بارش بھی ہورہی ھے۔
انہوں نے کہا کہ پانچویں سپر لیگ کے اختتام پر فیملی گالا کے ساتھ میوزیکل نائٹ بھی ہوگی، جس میں ملک کے معروف سنگر ساحر علی بگا اور ملکو پرفارم کرینگے۔
انہوں نے بتایا فیملی میوزیکل نائٹ میں داخلہ بالکل فری ہو گا، اور رائل ارچرڈ ملتان کی طرف سے اہلیان ملتان کے لئے ایک تحفہ ھے ۔
اس موقع پر ماسٹر رئیپل اسٹیٹ کے چیف ایگزیکٹو عثمان ،ڈپٹی جی ایم لینڈ انجینئر نوید سہرانی ، سرور اقبال کھوکھر،سردار صفدر حسین ،نواز رانجھا جمشید احمد رانا محمد بلال بھی موجود تھے ۔
یہ ایونٹ 6نومبر تک روزانہ دوپہر 2بجےسے رات تک رائل ارچرڈ ہائوسنگ سوسائٹی ملتان میں جاری رہے گا ۔
پانچویں رائل سپر لیگ کا یہ میلہ رائل آرچرڈ ملتان کے گراؤنڈ میں سجا ھے جہاں بچوں کے لئے خصوصی طور پر جھولوں فوڈ سٹالز کااہتمام بھی کیا گیا ھے۔