Breaking NewsSportsتازہ ترین
پاکستان بنگلہ دیش انڈر 19 سیریز : انتظامات عروج پر پہنچ گئے، شیڈول تبدیل

پاکستان کے خلاف یوتھ سیریز کھیلنے کیلئے بنگلہ دیش ٹیم آج دو نومبر کو براہ راست دبئی کے راستے ملتان پہنچے گی۔
جسے پہلے فیصل آباد ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد بذریعہ سڑک ملتان پہنچنا تھا۔
پاکستان ٹیم کے ملتان آمد شیڈول میں تبدیلی ہوئی ہے، اب پاکستانی ٹیم ایک روز کی تاخیر سے کل دو نومبر کو ملتان پہنچے گی ۔
دونوں ٹیموں کے پریکٹس شیڈول کے بنگلہ دیش ٹیم ملتان پہنچنے کے بعد پہلا دن ہوٹل میں آرام کرے گی، اگلے روز ملتان سٹیڈیم پر نیٹ پریکٹس کرے گی۔
پاکستان ٹیم دو نومبر کو ملتان آمد والا دن ہوٹل میں گذارے گی، اور تین نومبر کو پریکٹس کرے گی ۔
تین نومبر کو ہی ملتان سٹیڈیم پر پاک بنگلہ دیش چار روزہ میچ کی چیمپئن ٹرافی کی تقریب رونمائی کی جائے گی۔
دونوں ٹیموں کے کپتان تقریب رونمائی کے پریس کانفرنس کریں گے۔




















