سی او ٹیوٹا پنجاب احمد خاور شہزاد کا بلیو پاٹری انسٹیٹیوٹ کا دورہ

سی او ٹیوٹا پنجاب احمد خاور شہزاد نے بلیو پاٹری انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ انسٹیوٹ میں صبح کے ساتھ شام کی کلاسز کا آغاز اور 3 ماہ اور 6 ماہ کے کورسز کے علاوہ1 سال اور 2 سال کے کورسز بھی شروع کرائے جارہے ہیں،اس کے علاوہ پانچ نئے کورسز کے نصاب کی تیاری کے احکامات متعلقہ محکمہ کو دئے گئے ہیں، جسکو جلد از جلد مکمل کرکے لاگو کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہیں ۔
سی او ٹیوتا احمد خاور شہزاد نے عمارت کی صفائی مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے تمام ورکشاپس کا معائنہ کیا اور مشینوں کی استعدادکار کا جائزہ۔لیا ۔
سی او احمد خاور شہزاد نے ہدایت کی کہ کاشی گری میں قرآنی آیات اور قومی ترانے وغیر ہ شامل کئے جائیں۔
ہڑپہ کی عالمی نمائش میں شمولیت کےلئے مختلف اشیاء پر کاشی گری کی جائے تاکہ بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن ہوسکے۔
علاوہ ازیں انہوں نے بلیو پاٹری سنٹر جدید خطوط پر استوار کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
بعدازاں سی او احمد خاور شہزاد نے سنٹر میں پودا لگا کر ملک و قوم کی ترقی کیلئے دعا بھی مانگی۔


















