انٹر کالجیٹ جمناسٹک چیمپئن شپ؛ سنٹرل کالج چیمپئن بن گیا
تعلیمی بورڈ ملتان کے زیراہتمام انٹر کالجیٹ جمناسٹک چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی۔
سنٹرل کالج چیمپئن بن گیا۔ پنجاب کالج رنر اپ رہا۔ ۔ پیسفک نے تیسری ۔رفاء انٹرنیشنل نے چوتھی اور اسپائر نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔
انفرادی کارکردگی میں سنٹرل کالج کے سفیر عباس ملتان بورڈ کے بیسٹ جماست قرار پائے ۔ سیکنڈ بیسٹ جمناسٹ کا حقدار بھی سنٹرل کالج کے محمد علی رہے ۔پنجاب کالج کے زین العابدین بیسٹ جمناسٹ کیٹیگری میں تیسرے نمبر پر رہے۔
قبل ازیں سکرٹری بورڈ ملتان پروفیسر شہزاد خرم نے سنٹرل کالج کے ڈائریکٹر و پرنسپل حافظ خضر حیات بھپلا کے ہمراہ مقابلوں کا افتتاح کیا۔
دریں اثناء ایونٹ میں شریک کالجز کے ڈائریکٹرز سپورٹس ملک غضنفر راں۔ رانا محمد اشرف۔ محمد اظہر نواز نے مقابلوں کی نگرانی کی۔ مقابلوں کا ججنگ پینل اظہار حیدر۔ شہباز احمد کھوکھر۔ سید سخی عباس۔ سید غلام حر اور ضرغام عباس لنگاہ پر مشتمل تھا۔



















