زرعی یونیورسٹی میں گندم کی بجائی کا افتتاح
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان میں وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)ڈی جی زراعت ڈاکٹر انجم علی بٹر کے ہمراہ گندم کی بجائی کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر سید حسین جہانیاں گردیزی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے گندم کی بیجائی میں کسانوں کا ساتھ دینا ہے، اور اپنی ملک کی بڑھتی ہوئی گندم کی ضروریات کو فی ایکڑ گندم کی پیداوار بڑھا کر پورا کرنا ہے۔
انہوں نے زرعی یونیورسٹی ملتان کی گندم اگاؤ مہم کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ ہم ہر سال کی طرح اس سال بھی تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر زیادہ گندم اگاؤ مہم میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔
مزید کہا کہ ہم نے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔زیادہ گندم اگاؤ مہم میں1250طلباء حصہ لیں گے۔
اس دوران طلباء کسانوں کے پاس جا کر ان کو گندم کی جدید کاشت کاری بارے بتائیں گے ۔یہ مہم 20نومبر تک جاری رہے گی۔
پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید نے کہا کہ ہم طلباء کو گندم اگاؤ مہم پر بھیجنے سے پہلے ان کی مکمل تربیت کرکے بھیج رہے ہیں، تاکہ وہ کسانوں کو بہتر انداز سے تربیت دے سکیں۔
گندم اگاؤ مہم کی تربیت ڈاکٹر محمد حماد،ڈاکٹر مقرب علی،ڈاکٹر محمد اشتیاق،ڈاکٹر علی شیر نے کی۔
تمام طلباء محکمہ زراعت توسیع سے مل کر 3نومبر کو گندم او مہم شروع کریں گے۔