Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بھارت کو سپائیلرکی بجائے خطے کے امن کیلئے کام کرناچاہئے:شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغان قیادت مل بیٹھ کر اپنے مسائل حل کرے،بھارت کو سپائیلر کی بجائے خطے کے امن کیلئے کام کرناچاہئے۔

منگل کو افغان امن عمل ،خطے کی صورتحال اور ملکی سیاست میں اپوزیشن کے رویے کے حوالے سے بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان امن عمل ایک انتہائی نازک مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کے نائب صدر اور نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر کے بیانات سلجھاﺅ کی بجائے الجھاﺅ کا باعث تھے،اپنی کوتاہیوں سے نگاہ چرائیں گے تو حل نہیں نکلے گا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ الزام تراشیوں سے کسی فریق کو کچھ حاصل نہیں ہو گا۔افغان قیادت آپس میں بیٹھ کر ایک دوسرے کے لئے گنجائش پیدا اورافغان قیادت مل بیٹھ کر اپنے مسائل حل کرے۔

وزیرخارجہ نے ایک بار پھر واضح کیا کہ پاکستان اپنی سرزمین دوسرے کسی ملک کیخلاف استعمال ہونیکی اجازت نہیں دے گا،ہمارا مشترکہ عزم، اس خطے کا امن واستحکام ہے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت کو اسپائیلر کی بجائے، خطے کے امن کیلئے کام کرناچاہئے،بھارت میں اقلیتیں دباﺅمیں ہیں،خود کوغیرمحفوظ محسوس کررہی ہیں جبکہ بھارت اس وقت سیکولراور ہندوتوا سوچ میں بٹ چکا ہے۔حزب اختلاف کے حوالے سے وزیرخارجہ نے کہا کہ اپوزیشن کو بجٹ پر تنقید کرنے کا حق ہے لیکن انہیں مہذب طریقے سے اظہار رائے کرنا چاہئے۔ اپوزیشن ممبران لوگوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر اپوزیشن ہماری نہیں سنے گی تو ہم بھی ان کی نہیں سنیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button