Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

محمد عامر عنایت شاہانی ایم پی اے کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا نیا چیئر پرسن پیف منتخب کرلیا گیا

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن(پیف) کے نئے تشکیل شدہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 80واں اجلاس منعقد ہوا۔

اس موقع پر اتفاق رائے سے محمد عامر عنایت شاہانی ایم پی اے کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا نیا چیئرپرسن منتخب کیا گیا۔

مینیجنگ ڈائریکٹر پیف منظر جاوید علی نے توقع کا اظہار کیا کہ پیف بورڈ ممبران کے تجربے اور دانش سے صوبے کے متوسط طبقات میں تعلیم کے نور کو پھیلانے میں نمایاں مدد ملے گی۔

اجلاس کے دوران ایم ڈی پیف نے بورڈ ممبران کو پیف کے تعلیمی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس کے دوران دیگر اہم ایجنڈوں پر بھی سیر حاصل بحث ہوئی۔

اجلاس میں تمام بورڈ ممبران نے کثرت رائے سے چولستان کی 172سائٹس پر نئے سکول قائم کرنے کی منظوری دے دی، جس میں 63چولستان موبائل سکول جبکہ 109چولستان کمیونٹی سکول کھولے جائیں گے۔

اجلاس کے دوران چیئرپرسن پیف نے کہا کہ پیف تعلیمی میدان میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا بہترین ماڈل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس ماڈل کو مل جل کر ترقی کی بلندیوں تک لے کر جانا ہے، اور تمام بورڈ ممبران کی رائے سے پیف سکولوں کی کوالٹی میں مزید بہتری لائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیف پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت چولستان کے علاقوں کی طرح تھل (بھکر) میں بھی نئے سکول قائم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہاں پر موجود متوسط طبقات سے تعلق رکھنے والے خاندانوں کے بچوں کو مفت اور معیار ی تعلیم فراہم کی جا سکے۔

اجلاس میں بورڈ ممبران ایم پی اے ثانیہ کامران، عاصمہ وزیری (ماہر تعلیم)، شاہویز ندیم، فریدہ چشتی (ماہر تعلیم)،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے نوید شہزاد مرزا (ایڈیشنل سیکرٹری)، فنانس ڈیپارٹمنٹ سے سدرہ یونس (ایڈیشنل فنانس سیکرٹری، ایجوکیشن اینڈ یوتھ افئیرز)، یونیورسٹی آف ایجوکیشن سے انتظار حسین بٹ، پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ سے حسن فاروق (اسسٹنٹ چیف ایجوکیشن)، لیٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن سے اویس نواز (ڈپٹی سیکرٹری ایم اینڈ ای)، سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ سے شاہین محبوب (ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن)نے شرکت کی جبکہ ڈاکٹر باسط خان (آئی ٹی ایکسپرٹ)،ڈاکٹر سعید شفقت (ماہر تعلیم)اور ڈاکٹر اعظم چوہدری (ماہر تعلیم) نے اجلاس میں آن لائن شریک ہوئے۔

اجلاس میں پیف سے زبیدالحسن(ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرآپریشن) ، ثمینہ نواز(ڈائریکٹر ایچ آر اینڈ ایڈمن)، محمد یوسف(ڈائریکٹر فنانس)، قاسم نصیر (ایڈیشنل ڈائریکٹر ایچ آر اینڈ ایڈمن) اور دیگر افسران شریک ہوئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button