زکریا یونیورسٹی کے شعبہ پریکٹس فارمیسی کا بڑا اعزاز

ہائرایجوکیشن کمیشن نے زکریا یونیورسٹی میں پریکٹس فارمیسی میں پی ایچ ڈی کرانے کی اجازت دے دی، جامعہ زکریا پنجاب میں دوسری یونیورسٹی ہوگی جس میں ڈاکٹریٹ کرائی جائے گی ۔
زکریا یونیورسٹی کے شعبہ پریکٹس فارمیسی نے ایک بڑا اعزاز حاصل کرلیا، ہائرا یویجوکیشن کمیشن نے شعبہ میں پی ایچ ڈی کرانے کی منظوری دیتے ہوئے این او سی جاری کردیا ۔
پورے پنجاب میں پریکٹس فارمیسی میں پی ایچ ڈی اس وقت صرف اسلامیہ یونیورسٹی اور بی زیڈ یو میں ہوگی ۔
جاری این او سی کے مطابق جس کے مطابق شعبہ میں پی ایچ ڈی کےلئے فیکلٹی ممبران ڈاکٹر انیس الرحمان، ڈاکٹر محمد ماجد عزیز اور ڈاکٹر زکریا اسسٹنٹ پروفیسر کے ساتھ داخلے شروع کیے جاسکیں گے ۔
داخلے کےلئے ایم فل امیدوار اہل ہوں گے، سمسٹر سسٹم اوردیگر معاملات میں ایچ ای سی کے قوانین لاگو ہوں گے ۔
فیکلٹی ممبران کی تبدیل ہونے کی صورت میں اس کی تحریر اطلاع ایچ ای سی کو دی جاسکے گی، ایچ ای سی کسی بھی بے ضابطگی پر این او سی منسوخ کرنے کا اختیار رکھتی ہے ۔
دریں ااثنا شعبہ پریکٹس فارمیسی کے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد کا کہنا ہے کہ یہ جنوبی پنجاب کے لئے بڑا اعزاز ہے کہ زکریا یونیورسٹی اب ایک ایسے ڈسپلن میں پی ایچ ڈی کرائے گی ، جس کی مارکیٹ میں ڈیمانڈ ہے ، گھر کی دہلیز پر اس سہولت سے ملتان اور جنوبی پنجاب کے طلباء کو اب بیرون ملک کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔




















