Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

متوازن ٹیم کے ساتھ آئے ہیں:احرار امین، بیٹنگ اور باؤلنگ مضبوط ہے :سعد بیگ

پاکستان اور بنگلادیش انڈر 19کرکٹ ٹیموں کے کپتان سیریز کا آغاز جیت کے ساتھ کرنے کے لئے پرعزم دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا واحد چار روزہ میچ جمعہ سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

دونوں ٹیموں نے میچ کی تیاری کے لئے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی، جس میں باؤلنگ بٹینگ اور فیلڈنگ کے سیشن ہوئے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بنگلادیش انڈر 19ٹیم کے کپتان احرار امین نے کہا کہ پاکستان سیریز کے لیے بھرپور تیاری ہے، جس کی وجہ سے سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

ہماری ٹیم فاسٹ باؤلنگ سمیت بٹینگ میں متوازن ہے جس کی وجہ سے بطور کپتان عمدہ کارکردگی کے لیے مطمین ہوں، پاکستان اور بنگلادیش کی کرکٹ کنڈیشن ایک جیسی ہیں، جس کی وجہ سے کنڈیشن میں جلدی ایڈجسٹ ہوگئے ہیں ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سعد بیگ نے کہا کہ اس سیریز سے قبل پاکستان جونئیر لیگ کے میچز کی وجہ سے اسکواڈ میں شامل تمام کرکٹرز کو بین الاقوامی تجربہ ملا ہے ، جو اس سیریز میں مددگار ثابت ہوگا۔

انفرادی کارکردگی سے زیادہ ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر توجہ ہے ہوم ٹیم ہونے کی وجہ سے سیریز میں فاہدہ ہوگا ۔

ہماری بٹینگ اور باؤلنگ مضبوط ہے جو ٹیم موقع سے فاہدہ اٹھائے گی، کامیابی میں اہم کردار ہوگا ۔

شائقین کرکٹ سے درخواست ہے کہ اسٹیڈیم آ کر کرکٹ کو سپورٹ کریں۔

دریں اثنا ء چار روزہ میچ کی ٹرافی کی رونمائی میں کپتانوں نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button