Breaking NewsEducationتازہ ترین
ویمن یونیورسٹی آج پی ایچ ڈی کے پبلک ڈیفنس کی میزبانی کرے گی
ویمن یونیورسٹی کے شعبہ کیمسٹری کی پی ایچ ڈی سکالر کا پبلک ڈیفنس آج جمعہ کوہوگا۔
کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر حنا علی کے مطابق پی ایچ ڈی سکالر کرن مصطفیٰ کے مقالے کا عنوان ’’آبی آلودگی اور جراثیم سے پاک کرنے کےلئے ہائبرڈ پولیمرک جھلیوں کی تیاری ‘‘ ہے ۔
جس کے سپروائز ر ڈاکٹر سارہ مصدق جبکہ ایکسٹرنل ایگزامینر ڈاکٹر ناہید ریاض ہیں ۔
پبلک ڈیفنس کی تقریب 10 بجے ایل شیپ بلڈنگ کچہری بلڈنگ میں منعقد ہوگی ،جس کی مہمان خصوصی وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی ہوں گی ۔


















