پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں سکول کونسل قائم کرنے کی حتمی وارننگ جاری
محکمہ سکولز نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں سکول کونسلوں کی تشکیل اور ذمےداریوں بارے حتمی مراسلہ جاری کردیا۔
تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے سرکاری اور پرائیویٹ تعلیم اداروں میں سکول کونسل بنانے فیصلہ کیا تھا ، پہلے مرحلے میں تمام سرکاری سکولوں میں سکول کونسل قائم کردی گئیں۔
جسکے بعد پرائیویٹ اداروں میں کونسلوں کی قیام کا سلسلہ جاری ہے ، مگر سست روی کی وجہ سے محکمہ سکولز ملتان نے اب سی ای او شمشیر خان نےحتمی مراسلہ جاری کردیا ہے۔
جس میں کہاگیا ہے کہ اعلیٰ حکام کی ہدایت کے مطابق فوری طور پر سکول کونسلیں قائم کی جائیں، اور ان کے رپورٹ کی جائے ، ان کونسلوں کے فرائض اس طرح سے ہوں گے، کسی بھی متاثر شخص خواہ وہ طلباء یا اساتذہ کی طرف سے شکایت کرے اس کی داد رسی کی جائے گی ۔
جسمانی سزا سے متعلق ہدایت پر عمل درآمد کیاجائے گا اور حقوق کا تحفظ کیا جائے ، اشیا خورد ونوش کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے مناسب قیمت پر فروخت کی جائیں گی، سکول اور دکان میں فروخت ہونے والے سٹیشنری اور یونیفارم کو مناسب ریٹ پر فروخت کویقینی بنایا جائےگا۔
غیر نصابی سرگرمیوں کی نگرانی کی جائے گی، عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی روشنی میں فیس کے ڈھانچے پرعمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا، تمام نجی سکولوں میں میڈیکل کٹس اور فرسٹ ایڈ کٹس کی دستیابی یقینی بنائے جائے گی،تمام سکولوں میں کھیلوں ، جسمانی تعلیم کی نگرانی کی جائے گی۔
سکولوں کے احاطے خاص طور پر کلاس رومز اور واش رومز میں حفظان صحت کے آصولوں کو یقینی بنائیں ، منشیات کے خاتمے اور اسے خلاف شعوری مہم چلائے جائے گی۔