انڈر 19 کرکٹ : پاکستانی فیلڈر سے فراخدلانہ کیچ ڈراپنگ سے چار روزہ میچ میں فتح بھی ڈراپ
ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جارہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اندر 19 کرکٹ سیریز کا اکلوتا چار روزہ میچ ہار جیت کے فیصلہ کے بغیر اختتام پذیر ہو گیا۔
پاکستان کے فیلڈرز کی جانب سے فراخدلانہ کیچ ڈراپنگ سے چار روزہ میچ میں فتح بھی ڈراپ ہوگئی۔
بنگلہ دیش کے بیٹرز نے ڈراپ کیچنگ کا بھر پور فائدہ اٹھایا۔ میچ کے آخری روز کے آخری سیشن میں میچ سیونگ اننگز(85رنز ناٹ آؤٹ) کھیلنے پر بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شہاب کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
شہریار ثاقب نے شاندار سنچری ( 134رنز) 21چوکوں کی مدد سے بنائی۔ جیشان عالم نے 9چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 81رنز بنائے ان دونوں بیٹرز نے تیسری وکٹ کیلئے شاندار 166رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔
چائے کے وقفہ پر بنگلہ دیش کی 6وکٹیں 277رنز پر بنگلہ دیش گرنے کے بعد پاکستان کی کامیابی کے امکانات ایک بار پھر روشن ہوئے، لیکن محمد شہاب نے محفوظ رحمان ربی کے درمیان ساتویں وکٹ کیلئے ناقابل شکست 80رنز کی قیمتی شراکت سے بنگلہ دیش پر منڈلاتے شکست کے بادل چھٹ گئے۔
محفوظ رحمان ربی کا حصہ صرف 9رنز ناٹ آؤٹ کا رہا۔ محمد شہاب نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 15 چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 85رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین واپس پہنچے۔
اختتامی لمحات میں میچ کو دونوں ٹیموں کی مشاورت کے بعد 13اوورز قبل ختم کردیا گیا۔
پاکستان کی طرف سے دوسری اننگز کے وکٹ ٹیکرز باؤلرز میں سے محمد ابتسام اور محمد اسماعیل نے دو 2.افتاب ابراہیم اور عبدالباسط نے ایک ایک آؤٹ کیا۔
پاک بنگلہ دیش چار روزہ کا حتمی سکور یہ رہا ۔
پاکستان پہلی اننگز 224رنز ۔دوسری اننگز 347 رنز آل آؤٹ ۔
بنگلہ دیش پہلی اننگز 161رنز آل آؤٹ ۔ دوسری اننگز 357رنز 6کھلاڑی آؤٹ ۔